بھوکے مر جائیں گے مگر، قاتلوں کا پیچھا نہیں چھوڑیں گے: طاہر القادری
لاہور/ کمالیہ (خصوصی نامہ نگار+ نامہ نگار+ خصوصی نامہ نگار) عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری نے جسٹس باقر نجفی کمشن کی رپورٹ پبلک کئے جانے کے حوالے سے لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ آنے کے بعد ہنگامی پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ شہباز شریف کان کھول کر سن لو دبوچے جانے سے قبل جسٹس باقر نجفی کمیشن کی رپورٹ ورثاءکے حوالے کر دو۔ تمام وسائل انصاف کے حصول کیلئے خرچ کر دیں گے، بھوکے مر جائیں گے مگر قاتلوں کا پیچھا نہیں چھوڑیں گے۔ شریف خاندان اللہ کی پکڑ میں آچکا ہے اور بھاگتا پھر رہا ہے۔ ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ سانحہ ماڈل ٹاﺅن کے تمام کرداروں کو ای سی ایل پر ڈالا جائے۔ پنجاب کے حکمران اپیل کریں ہم وکیل کریں گے۔ فلمی ڈائیلاگ کام نہیں آئیں گے۔ رپورٹ پبلک ہو کر رہے گی۔ 17 جون 2014 ءکی پریس کانفرنس کی ویڈیو دکھائی جس میں وزیراعلیٰ نے جوڈیشل انکوائری کا اعلان کرتے ہوئے وعدہ کیا کہ اگر میری طرف اشارہ بھی ہوا تو میں استعفیٰ دے دوں گا۔ وزیراعلیٰ بھی بیرون ملک جارہے ہیں، اللہ بہتر جانتا ہے کہ یہ واپس آئیں گے یا ان کا جانا عارضی ہے۔ 2013 ءمیں کہا تھا نواز شریف آپ پر پاکستان کی زمین تنگ ہو جائیگی، جسٹس مظاہر اکبر علی نقوی نے جرا¿ت مندانہ فیصلہ دیا، عدلیہ کا ہمیشہ احترام کیا، فیصلے سے انصاف کا بول بالا ہوا۔ ہماری قانونی جدوجہد اور شہدائے ماڈل ٹاﺅن کے ورثاءکی آہیں رنگ لائی ہیں، انصاف کے عمل کی ابتداءہوئی ہے، انتہا بھی ہو گی۔ بے گناہوں کا خون آپ کو سونے نہیں دے گا، آپ گرفت میں آچکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان بہتری کی طرف چل پڑا ہے۔ عدالتوں سے انصاف مل رہا ہے، ابھی احتجاج کی ضرورت نہیں۔ تحریک انصاف کے مرکزی رہنما مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا سانحہ ماڈل ٹا¶ن کی رپورٹ پبلک کیے جانے کے فیصلے پر لاہور ہائی کورٹ کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔حکومت پنجاب اتنے عرصہ سے رپورٹ دبا کر بیٹھی ہوئی ہے۔ عدلیہ کی طرف سے فیصلہ آنے کے بعد حکومت پنجاب کو فوری طور پر رپورٹ شائع کردینی چاہیے۔ علاوہ ازیں سینیٹر سراج الحق نے لاہور ہائی کورٹ کے سانحہ ماڈل ٹاﺅن کی انکوائری رپورٹ عام کرنے کے فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہاہے کہ یہ رپورٹ کے منظرعام پر آنے سے چودہ معصوم انسانوں کے قاتل بے نقاب ہوں گے جس سے مقتولین کے خاندانوں کو انصاف ملنے کی امید پیدا ہو گئی ہے۔ ظلم و جبر کا نظام جلد ختم اور عدل و انصاف کا سورج طلوع ہونے والاہے۔ دریں اثنا سینیٹر سراج الحق نے پارلیمنٹ کے باہر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاہے کہ وزیر خزانہ اسحق ڈار کے وارنٹ گرفتار جاری ہونے کے بعد انہیں فوری طور پر مستعفی ہو کرخود کو قانون کے حوالے کر دینا چاہیے تھا مگر حکمرانوں نے طے کر رکھاہے کہ وہ ملک میں آئین و عدلیہ کی بالادستی کو کسی صورت تسلیم نہیں کریں گے۔ جمعیت علما پاکستان کے مرکزی صدر پیر اعجاز احمد ہاشمی نے سانحہ ماڈل ٹاون کی جسٹس باقر نجفی رپورٹ کو منظر عام پر لانے کے عدالتی حکم کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ شہدا کے ورثا کو انصاف دلانے کے لئے ذمہ داروں کو کیفر کردار تک پہنچانا ضروری ہے۔ میاں محمود الرشید نے کہا کہ گلو بٹ حکومت کے اقتدار کا سورج غروب ہونے کے قریب ہے، لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ نئے پاکستان کی بنیاد بنے گا۔ تحریک انصاف سنٹرل پنجاب کے صدر عبد العلیم خان نے کہا ہے کہ سانحہ ماڈل ٹاو¿ن کی رپورٹ جاری کرنے کے احکامات سے نام نہاد شرافت کا لبادہ اتر گیا اب چوروں اور قاتلوںکا منطقی انجام زیادہ دور نہیں۔ اعجاز احمد چوہدری نے اپنے ردعمل مےں کہا کہ سانحہ ماڈل ٹاﺅن کےس، جسٹس باقر نجفی کی رپورٹ شائع کرنے کے حوالے سے لاہور ہائےکورٹ نے تارےخی فےصلہ دےا ہے۔ سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید نے کہا ہے کہ اللہ کے ہاں دیر ہے اندھیر نہیں، ظالم کو سزا ضرور ملے گی اور ماڈل ٹاﺅن کے متاثرین کو انصاف ملے گا۔