پاکستان میں پہلی بار کسی بچے کا موٹاپا کم کرنے کیلئے شالامار ہسپتال میں کامیاب سرجری
لاہور (پ ر) شالامار ہسپتال میں گذشتہ روز لیپروسکوپک سرجری کے ذریعے کی بچے کا پاکستان میں پہلی بار کامیاب آپریشن کیا گیا۔ آپریشن ڈاکٹر معاذ الحسن اور ان کی ٹیم نے کیا۔ ان کا کہنا ہے کہ ایسے بچے پیدائشی طور پر موٹاپے کے علاوہ ذہنی نشوونما میں کمی‘ آنکھوں‘ دل اور گردہ کے امراض بھی مبتلا ہوتے ہیں۔ اس سے پہلے پاکستان میں ایسے بچوں کا کوئی علاج موجود نہیں تھا۔ شالامار ہسپتال میں اس سہولت سے ایسے بچوں کے والدین کو برطانیہ‘ امریکہ‘ یورپ اور دیگر ترقیافتہ ممالک سے مقابلتاً یہ آپریشن تقریباً 5 گنا کم قیمت پر میسر ہو گا۔ اس سے پہلے یہ سرجری صرف بڑی عمر کے لوگوں میں کی جاتی تھی۔ چیف آپریٹنگ آفیسر پروفیسر احمد وسیم یوسف نے کامیاب آپریشن پر ڈاکٹروں کی ٹیم کو مبارکباد دی۔