پی آئی اے نے35 ہزار عازمین حج کو سعودی عرب پہنچا دیا، بعد از حج آپریشن8 اکتوبر سے شروع ہوگا: ترجمان
لاہور( خبرنگار) ترجمان پی آئی اے نے بتایا قبل از حج آپریشن کے دوران اب تک86 خصوصی اور معمول کی شیڈول پروازوں کے ذریعے35 ہزار سے زائد عازمین حج کو سعودی عرب پہنچا دیا ہے۔ قومی ائرلائن کے بعد از حج آپریشن کا آغاز 8اکتوبر کو ہوگا اور یہ 8 نومبر کو مکمل ہوگا۔