خیرالعمل فائونڈیشن کے 29 سے زائد میڈیکل کیمپ سیلاب زدہ علاقوں میں کام کر رہے ہیں: مسرت عباس کاظمی
لاہور (خصوصی نامہ نگار)مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ عبدالخالق اسدی نے کہا کہ سیلاب متاثرین کی امداد اور بحالی کے کاموں بھر پور حصہ لیا جائے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے صوبائی کابینہ کے اجلاس میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں امدادی کاروائیوں اور بحالی کے کاموں کے جائزہ اجلاس میں کیا۔ اجلاس میں مجلس وحدت مسلمین کے شعبہ فلاح بہبود خیرالعمل فاوُنڈیشن پنجاب کے سیکرٹری سید مسرت عباس کاظمی نے امدادی کاموں پر بریفنگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ سیالکوٹ،سرگودہا،اور جھنگ میں روزانہ لی بنیاد پر چھ ہزار سے زائد متاثرین سیلاب کو کھانا ادویات دینے کا سلسلہ جاری ہے ملتان سمیت تمام متاثرہ علاقوں میں 29 سے زائد میڈیکل کیمپ خدمات سر انجام دے رہے ہیں ۔