لاہور ایوان صنعت و تجارت‘ ایسوسی ایٹ کلاس میں پیاف فاونڈرز کا کلین سویپ

لاہور (کامرس رپورٹر) لاہور ایوانِ صنعت و تجارت کے ایسوسی ایٹ کلاس کے انتخابات میں پیاف فاﺅنڈرز الائنس نے آٹھ نشستوں پر کلین سویپ کرتے ہوئے کامیابی حاصل کی ہے۔ پیاف فاﺅنڈر الائنس کے محمد یوسف شاہ نے 810، فہیم الرحمن نے 823، شاہد مقصود نے 834، سہیل اظہر نے 867، خواجہ خاور رشید نے 797، مقصود علی نے 790، الیاس مجید نے 775 اور واجد علی نے 778 ووٹ حاصل کیے۔ آزاد گروپ کے حسن اختر نے 144، محمد نواز نے 158، عرفان احمد نے 139، محمد شکیل نے 131، عمر فاروق نے 133، محمد رخسان نے 120، شبیر احمد نے 131 اور محمد یاسین نے 123 ووٹ حاصل کئے۔ پیاف فاونڈر الائنس نے انتخابات میں کلیدی کامیابی حاصل کرنے کے بعد آئندہ سال کے لئے شہزاد علی ملک کو بطور صدر اور سینئر نائب صدر کے عہدے پر شیخ محمد ارشد اور نائب صدر سہیل اظہر کے ناموں کو حتمی شکل دے دی ہے۔ امکان غالب یہی ہے کہ متفقہ طور پر بغیر انتخاب کے ہی ان کے منتخب ہونے کا اعلان کر دیا جائے گا۔