حافظ سعید کی نقل و حرکت پر تاحال پابندی برقرار

لاہور (اے ایف پی) حافظ سعید کی نقل و حرکت پر پابندی تاحال برقرار ہے اور ان کے گھر کے باہر پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں کی بڑی تعداد تعینات ہے۔ ترجمان حافظ سعید کا کہنا ہے کہ حافظ سعید کی نظر بندی کے کوئی تحریری احکامات نہیں ملے تاہم زبانی نقل و حرکت پر پابندی کا کہا گیا ہے۔