موٹر وے پولیس نے قانون کی حکمرانی قائم کر دی، دوسرے محکمے بھی تقلید کریں: ذوالفقار چیمہ
لاہور+شیخوپورہ (نامہ نگار+نامہ نگار خصوصی) انسپکٹر جنرل نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹر وے پولیس ذوالفقار احمد چیمہ نے کہا ہے کہ موٹر وے پولیس پاکستان کا ماڈل ادارہ سمجھا جاتا ہے اب ہم اسے پوری دنیا کی بہترین ہائی وے پولیس بنا دیں گے۔ انہوں کہا کہ ایمانداری اور خوش اخلاقی اس ادارے کے افسروں کے امتیازی اوصاف ہیں ۔ جنکی بنا ء پر یہ ادارہ پورے ملک کے لئے فخر کی علامت بن چکا ہے اسکی نیک نامی پوری قوم کے لئے اعزاز اور فخر کی بات ہے۔ ہم ان اوصاف کو اور نکھاریں گے انہیں اور پختہ کریں گے۔ اس اعزاز اور فخر سے محر وم نہیں ہونے دیں گے ۔ وہ پولیس ٹریننگ کا لج شیخوپورہ میں پاسنگ آئوٹ پریڈ سے خطاب کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ نیشنل ہا ئی ویز اینڈ مو ٹروے پولیس نے قائد اعظم کے وژن کے مطا بق قا نون کی حکمر انی قا ئم کر کے دکھا دی ہے ۔ قا نو ن سب پر یکساں لاگو ہوتا ہے کسی با اثر کے لئے بھی کوئی رعایت یا چھوٹ نہیں ہے۔ قانون کی حکمرانی کا یہ معیار دوسرے محکموں کو بھی اپنانا ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ ہم اپنے دائرہ کار میں قا نون کی گر فت کمزور نہیں ہو نے دینگے کیو نکہ قانون کی گرفت کمزور ہونے کا مطلب ریاست کی کمزوری ہے اور ہم ایسا کبھی نہیں ہونے دینگے ۔ آئی جی نے پاس آئوٹ ہونے والوں کو مبارکباد دیتے ہوئے تو قع ظا ہر کی کہ اعلٰی اور معیاری تر بیت حا صل کر نے والے افسران جب میدان میں اتریں گے تو ٹریفک ڈسپلن کا معیار بلند ہو گا اور شاہراہیں محفوظ ہونگی۔ اس سے پہلے ٹریننگ کالج کے کمانڈنٹ ڈی آئی جی احسان صادق نے خطبہ استقبالیہ پیش کیا۔ اس موقع پر انسپکٹر جنرل نے دیگر افسران کے ہمراہ شہدا ء کی یادگار پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور دعا مانگی ۔