اسلامی نظام کا نفاذ ہی امن عالم کا ضامن ہے ، پروفیسر مزمل احسن شیخ
لاہور( خصوصی نامہ نگار) پروفیسر ڈاکٹر مزمل احسن شیخ نے کہا ہے کہ اللہ اور اسکے رسول ؐ کی اطاعت کے بغیر دنیا و آخرت میں کامیابی ممکن نہیں ۔ ہم نے اسلام کی بجائے دوسروں کی نقالی میں کامیابی سمجھا لی حالانکہ اکمل دین پر عمل پیرا ہو کر ہی معاشرہ میں امن قائم ہو سکتا ہے۔ اسلامی نظام کا نفاذ ہی امن عالم کا ضامن ہے ۔ سیاسی معاملات ہوں یا معاشی ، معاشرتی سب کیلئے قرآن وسنت میں رہنمائی موجود ہے ۔ در حقیقت حکومت کی کامیابی بھی اللہ اور رسول اللہ ؐ کے اول ماڈل پر عمل پیرا ہوئے بغیر ممکن نہیں ۔ وہ فیصل مسجد جوہر ٹائون میں جمعہ کے اجتماع سے خطاب کر رہے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ ہر شخص کو اپنا محاسبہ خود کرنا چاہیے ایک دوسرے کی ٹانگیں کھینچنے سے امن قائم نہیں ہوسکتا ۔