شیخ ادریس اور میاں طارق فیروز کا مسلم لیگ (ن) سے کبھی تعلق نہیں رہا : پرویز ملک
لاہور( خصوصی رپورٹر) مسلم لیگ (ن) لاہور کے صدر ورکن قومی اسمبلی محمد پرویز ملک اور سیکرٹری اطلاعات عمران علی گورائیہ نے کہا کہ تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرنے والے شیخ ادریس اور میاں طارق فیروز کا مسلم لیگ (ن) تاجر ونگ پنجاب سے کبھی کوئی تعلق نہیں رہا ۔ حقیقت یہ ہے کہ شیخ ادریس 2008 کے عام انتخابات میں (ق) لیگ کے ٹکٹ ہولڈر تھے جبکہ میاں طارق فیروز بھی اسی پارٹی کے پلیٹ فارم سے مزنگ کے ناظم بنے ۔