مقدمات ختم نہ کرنے پر اہلسنت تنظیموں کا احتجاجی تحریک چلانے کا اعلان
لاہور (خصوصی نامہ نگار) اہلسنّت جماعتوں کا مشترکہ اجلاس جامعہ رضویہ میں صاحبزادہ حامد رضا کی زیر صدارت ہوا جس میں سابق وفاقی وزیر صاحبزادہ حامد سعید کاظمی، سنی تحریک کے سربراہ ثروت اعجاز قادری ، انجمن طلبہ اسلام کے مرکزی صدر ارحم سلیم قادری ، شرقپور شریف سے پیر میاں جلیل احمد شرقپوری ،سنی تحریک کے سربراہ صاحبزادہ بلال سلیم قاد ری، تحریک مشائخ کے صدر پیر میاں محمد حنفی سیفی ، تنظیم علماء بلوچستان کے صدر مولانا وزیر القادری ، مسلم فرنٹ کے سربراہ پیر ضیاء المصطفیٰ حقانی ،تنظیم المساجد کے سربراہ صاحبزادہ حسین رضا ، سنی یوتھ ونگ کے صدر صاحبزادہ حسن رضا ،محمد نواز کھر ل، مفتی محمد حسیب قادری ،پیر میاں غلام مصطفی سید جواد الحسن کاظمی ،مفتی محمد رمضان جامی ،رانا شرافت علی قادری ،میاں فہیم اختر ،ملک بخش الٰہی ، اسد رفیق ،قاری محمد امین رضوی اور دیگر نے بھی شرکت کی ۔ رہنمائوں نے کہا کہ پنجاب حکومت اہلسنت دشمنی کا رویہ چھوڑ دے ورنہ اس کے نتائج خطرناک ہوں گے۔ مقررین نے مزید کہا کہ اہلسنت رہنمائوں سے مقدمات ختم نہ کئے گئے تو فیصل آباد سے احتجاجی تحریک شروع کر دینگے۔