انسداد ڈینگی ایمرجنسی رسپانس کمیٹی کا اجلاس
لاہور(خبر نگار) ایمر جنسی رسپانس کمیٹی داتا گنج بخش ٹا ئون کا انسدادِ ڈینگی کا اہم اجلاس گذشتہ روزداتا گنج بخش ٹا ئون آفس میں ہوا۔ اجلاس کی صدارت ایڈیشنل سیکرٹری لو کل گورنمنٹ پنجاب شاہد فرید نے کی جبکہ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر (سٹی)عاصم سلیم،ٹی ایم او داتا گنج بخش ٹائون، ڈی ڈی او (ایچ) ڈاکٹر سرفراز، پی ایچ اے، ایجوکیشن، ہیلتھ افسران،ماہر حشرات،ٹا ئون ملازمین اور دیگر محکموں سے تعلق رکھنے والے ملازمین بھی مو جود تھے۔