شہباز شریف پروٹوکول کے بغیر شاد باغ پہنچے، دلگیر واقعہ کی تفصیلات سن کر آبدیدہ
لاہور (خصوصی رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف گذشتہ روز بغیر پروٹوکول کے آتشزدگی کے باعث جاں بحق ہونے والے بچوں کے اہل خانہ سے تعزیت کیلئے شادباغ گئے۔ وزیراعلیٰ نے بچوں کے غمزدہ والد سید قیصر شاہ اور دیگر اہل خانہ سے واقعہ کی تفصیلات اور امدادی سرگرمیوں کے بارے میں دریافت کیا۔ بچوں کے والد، تایا اور دیگر اہل خانہ سے دلگیر واقعہ کی تفصیلات سن کر وزیراعلیٰ آبدیدہ ہو گئے اور انہوں نے رقت بھرے لہجے میں کہا کہ 6 معصوم بچوں کا آگ لگنے سے اس دلخراش واقعہ میں جاں بحق ہونے کا دکھ ان کے والدین اور اہل خانہ کیلئے ایک قیامت سے کم نہیں۔ تاہم جہاں متعلقہ اداروں کی غفلت سامنے آئی وہاں پر فوری اور بھرپور ایکشن لوں گا۔