لاہور ہائیکورٹ میں نئے ججوں کی تقرری کیلئے 9 ناموں پر مشتمل سمری گورنر کو بھجوا دی گئی

لاہور (وقائع نگار خصوصی) لاہور ہائی کورٹ میں نئے ججوں کی تقرریوں کیلئے 9 ناموں پر مشتمل سمری گورنر پنجاب کو بھجوا دی گئی ہے۔ چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ خواجہ محمد شریف کی طرف سے بھجوائی گئی سمری میں جن سینئر وکلاء کے نام تجویز کئے گئے ہیں ان میں شاہد حمید ڈار، شیخ نجم الحسن، منظور ملک، شاہد مبین، شاہد کریم، میاں شاہد اقبال، ملک محمد سلیم، محمد عرفان وائیں اور عاطر محمود شامل ہیں۔
نئے ججوں کی تقرری