ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی پنجاب کی جانب سے 10 کروڑ روپے کی خوراک اور پانی تھر کے متاثرین میں تقسیم کیا جا چکا ہے: چیف ریلیف کمشنر

لاہور (سٹاف رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب محمد  شہبازشریف کی ہدایت پر تھر کے خشک سالی کے شکار متاثرہ علاقوں میں امدادی سامان کی فراہمی کا عمل متواتر جاری ہے۔ پراونشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی پنجاب نے اب تک 100 ملین روپے مایت کی خوراک اور پانی کے 98 ٹرکوں کے ذریعے تھر کے قحط  سے متاثرہ علاقوں  کے متاثرین میں تقسیم کئے جا چکے ہیں۔ اب تک متاثرین کو مہیا کئے گئے سامان کا کل وزن 971  ٹن ہے۔ اس ام کا اظہار چیف ریلیف کمشنر پنجاب ندیم اشرف نے گزشتہ روز محکمانہ اجلاس سے خطاب کے دوران کیا۔