ڈاکٹر عارفہ صبح خان کا دس گولڈ میڈلز حاصل کرنے کا ریکارڈ

ڈاکٹر عارفہ صبح خان کا دس گولڈ میڈلز  حاصل کرنے کا ریکارڈ

لاہور (پ ر) ممتاز و معروف صحافی ادیبہ ڈاکٹر عارفہ صبح خان نے دس گولڈ میڈلز حاصل کرنے کا ریکارڈ قائم کردیا ہے۔ ڈاکٹر عارفہ کو ٹرپل ہیٹ ٹرک کرنے کا بھی اعزاز حاصل ہے۔ انہوں نے 2012ئ، 2013ء اور 2014ء میں تین تین گولڈ میڈلز حاصل کئے۔ ایک گولڈ میڈل وہ 2005ء میں لے چکی جبکہ 26 ایوراڈز اور 8 شیلڈز بھی حاصل کرچکی ہیں۔ ڈاکٹر عارفہ صبح خان کی مسلسل 3 سال 3 کتابیں سال کی پہلی کتابیں قرار پائیں۔ جس پر انہیں ویمن آف دی ایئر کا خطاب دیا گیا۔ لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن نے انہیں شاندار کارکردگی پر شیلڈ دی۔ انکی ادبی اور صحافتی خدمات پر گورنر پنجاب نے گورنر ہاؤس میں ایک تقریب میں انہیں گولڈ میڈل دیا۔  ان کا کہنا ہے کہ مجھے ہر سطح پر ایوارڈز اور گولڈ میڈلز سے نوازا گیا ہے۔ صرف حکومت لاعلم، بے خبر اور سوئی ہوئی ہے۔