پنجاب یونیورسٹی: بی اے، بی ایس سی امتحانات میں حصہ لینے والوں کو رول نمبر سلپس جاری

لاہور (سٹاف رپورٹر) پنجاب یونیورسٹی شعبہ امتحانات نے 4 اپریل سے شروع ہونے والے بی اے/ بی ایس سی سالانہ امتحان 2014ء کے تمام امیدواروں کو رول نمبر سلپس بھجوا دی ہیں۔ تاہم جن امیدواروں کو ابھی تک رول نمبر سلپس نہیں ملی وہ بی اے / بی ایس سی ہال شعبہ امتحانات نیوکیمپس میں قومی شناختی کارڈ کی فوٹو کاپی کے ہمراہ آکر ڈوپلیکیٹ رول نمبر سلپ حاصل کرسکتے ہیں۔