پاکستان آگہی پروگرام، مقامی سکول کے طلبہ کا ایوان کارکنان تحریک پاکستان کا دورہ، موبائل یونٹوں کے ہسپتالوں میں لیکچر

پاکستان آگہی پروگرام، مقامی سکول کے طلبہ کا ایوان کارکنان تحریک پاکستان کا دورہ، موبائل یونٹوں کے ہسپتالوں میں لیکچر

لاہور(خصوصی رپورٹ) سوسائٹی پبلک بوائز سکول مغلپورہ کے طلباء اور اساتذہ نے نظریۂ پاکستان ٹرسٹ کے پاکستان آگہی پروگرام کے سلسلہ میں ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان شاہراہِ قائداعظمؒ کا مطالعاتی دورہ کیا اور تحریک پاکستان کی تصویری گیلری بھی دیکھی۔ دریں اثناء موبائل نظریاتی تعلیمی یونٹس نے دو قومی نظریہ پر لیکچر دینے کے لیے مسلم کالج آف کامرس نزد بٹ چوک ٹائون شپ‘ سپریم ایجوکیشن سکول سسٹم ہربنس پورہ‘ جی ایم ایجوکیشن سسٹم بند روڈ اور مشعل ہائی سکول بیگم کوٹ شاہدرہ کا وزٹ کیا۔  مستفید ہونے والے اساتذہ اور طلبہ کی مجموعی تعداد550تھی ۔