وزیر تعلیم کا دورہ گورنمنٹ کالج آف ٹیکنیکل فارویمن ادارے کی حدود میں تجاوزات کا جائزہ، طالبات سے مسائل دریافت کئے

لاہور(سٹاف رپورٹر + لیڈی رپورٹر)صوبائی وزیر تعلیم رانا مشہود احمد خاں نے گذشتہ روز و زیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف کی خصوصی ہدایات پر گورنمنٹ کالج آف ٹیکنالوجی فارویمن ، لٹن روڈ لاہور کا دورہ کیا جہاں کالج کی حدود کے اندر ماضی کے مختلف ادوار میں قانون سے تجاوز کرتے ہوئے رہائشی مکانات تعمیر کئے جاتے رہے اور آج وہاں 44 گھرانے آباد ہو چکے ہیںجبکہ ٹیکنالوجی کالج کی طالبات اپنی بے پردگی اور احساس عدم تحفظ کے باعث سراپا احتجاج بنی ہوئی ہیں۔ رانا مشہود احمد خاںنے کالج کی طالبات سے ملاقات کر کے   ان کو درپیش مشکلات کے بارے میں معلومات حاصل کیں۔ صوبائی وزیر تعلیم نے اس موقع پر کہا کہ یہ اس ٹیکنیکل کالج میں زیر تعلیم ایک ہزار سے زیادہ بچیوں کی عزت کو تحفظ دینے کا معاملہ ہے۔