وزیر اعظم لاہور پہنچ گئے، اہل خانہ کے ساتھ پاکستان بھارت کرکٹ میچ دیکھا

لاہور( این این آئی)وزیراعظم ڈاکٹر نواز شریف گزشتہ روز اسلام آباد سے لاہو رپہنچ گئے ۔ وزیر اعظم کو انتہائی سخت سکیورٹی میں انکی رہائشگاہ جاتی امراء رائے ونڈ لیجایا گیا۔ بتایا گیا ہے کہ وزیراعظم نے اپنے اہل خانہ کے ہمراہ ٹیلی وژن پر ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے سلسلہ میں پاکستان اور بھارت کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان میچ دیکھا۔