ورلڈ واٹر ڈے کے سلسلے میں واسا کے زیر اہتمام پنجاب یونیورسٹی میں سیمینار

لاہور (خصوصی نامہ نگار) ورلڈ واٹر ڈے کے سلسلے میں واسا لاہور نے سوشل اینڈ کلچرل سٹڈیز ڈیپارٹمنٹ، پنجاب یوینورسٹی میں سیمینار کا انعقاد کیا جس میں منیجنگ ڈائریکٹر واسا ڈاکٹر جاوید اقبال نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے لاہور میں زیر زمین پانی کے ذخائر میں واقع ہونے والی کمی کے بارے میں بتایا اور اس بات پر زور دیا کہ ہمیں پانی کے استعمال میں احتیاط برتنی ہوگی۔