میاں محمود الرشید کے میڈیا ایڈوائزر عمر خان انتقال کر گئے

لاہور(خصوصی رپورٹر) تحریک انصاف کے سرگرم کارکن اوراپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی کے میڈیا ایڈوائزر محمد عمر خان انتقال کر گئے۔ انہیں گزشتہ روز سینکڑوں سوگواروں کی موجودگی میں  مقامی قبرستان میں سپردِخاک کر دیا گیا ۔ نمازجنازہ میںاعجازچوہدری، میاں محمودالرشید، میاں اسلم اقبال، حامدزمان، شبیرسیال، عمرسرفراز چیمہ،  فرخ جاوید مون ،ڈاکٹر مراد راس،  رانا اختر حسین ، ولید اقبال، نویداحمد، اشتیاق ملک ،حماد اظہر سمیت مرحوم کے قریبی عزیز واقارب نے شرکت کی۔مرحوم کی مغفرت کے لئے قرآن خوانی  آج ہفتہ کو صبح6:30 بجے اور دعاء 8 بجے صبح  اتحاد کالونی گرائونڈ جامع مسجد نزد سکیم موڑ پرہوگی ۔ عمران خان ،  جاوید ہاشمی،  شاہ محمود قریشی،  شفقت محمود، اسد عمر ، ڈاکٹر عارف علوی، رائے حسن نواز ،ڈاکٹر یاسمین راشد، عندلیب عباس، نورخان بھابھہ،  عبدالعلیم خان سمیت مرکزی و صوبائی رہنمائوں نے اظہار تعزیت کرتے ہوئے مرحوم کی مغفرت کی دعا کی ہے۔