منشیات کا ناسور نوجوان نسل کو تباہ کررہا ہے: ڈی سی او

لاہور (خصوصی رپورٹر) ڈسٹرکٹ کوارڈی نیشن آفیسر لاہور ڈاکٹر احمد جاوید قاضی نے کہا ہے کہ منشیات کا ناسور ہماری نوجوان نسل کو تباہ کررہا ہے، حکومتی اداروں کے ساتھ ساتھ غیر سرکاری اداروں کو منشیات کے خلاف پہلے سے زیادہ کام کرنا ہوگا۔ شیشہ کیفوں کے خلاف بل اب پنجاب اسمبلی میں ہے منظوری کے بعد ایک واضح قانون بن جائے گا۔ یہ بات انہوں نے ڈرگ ایڈوائزری ٹریننگ حب، علامہ اقبال روڈ گڑھی شاہو کے دورہ کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہی۔