مسائل کا حل نفاذ نظام مصطفی ؐ میں مضمر ہے: حافظ حسین احمد ‘مولانا امجد خاں

لاہور(خصوصی نامہ نگار) جے یو آئی کے راہنماء مو لا نا حافظ حسین احمداور مر کزی تر جمان مو لا نا محمد امجد خان نے کہا ہے کہملکی مسائل کے حل کے لئے امن کا قیام ضروری ہے ہر کوئی بحرانوں کے خاتمے کی خواہشیں تورکھتا ہے لیکن اس حوالے سے اقدام کرنے کے لئے تیار نہیں ہیں تو مسائل اور بحران کیسے حل ہوں گے ؟ ہمارے تمام مسائل کا حل نظام مصطفی ﷺ کے نفاذ میں ہی ہے ، ہر مشکل اور بحرانو ںکا حل اللہ کے آخری رسول ؐ لے کر آئے ہیں لیکن اس نظام پر عمل کر نے کے لئے کوئی تیار نہیں آتا ہے اسی وجہ سے ہر طرف مشکلات بڑھتی چلی جا رہی ہیں۔