لاہور: ہوٹل میں تقریب کے دوران آسٹریلوی سفیر کی شادی کی انگوٹھی چوری ہو گئی

لاہور (نوائے وقت رپورٹ) آسٹریلوی سفیر پیٹر ہوورڈ کی لاہور کے فائیو سٹار ہوٹل کی تقریب میں شادی کی انگوٹھی چوری ہو گئی۔ انگوٹھی چوری ہونے پر ہوٹل انتظامیہ اور پولیس میں کھلبلی مچ گئی۔ سی سی پی او نے کہا ہے کہ آسٹریلوی سفیر نے انگوٹھی چوری کا مقدمہ نہیں کرایا تاہم انگوٹھی کی تلاش جاری ہے۔