لاہور ہائیکورٹ کے 8 نئے ایڈیشنل جج آج حلف اٹھائینگے، 9 آسامیاں بدستور خالی

لاہور (وقائع نگار خصوصی) وفاقی وزارت قانون نے لاہور ہائیکورٹ میں 8 نئے ایڈیشنل ججز کی تعیناتی کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا ہے۔ نئے ججز آج  اپنے عہدوں کا حلف اٹھائیں گے۔ نئے ایڈیشنل ججز میںجسٹس فیصل زمان، جسٹس شاہ خاور، جسٹس جیمز جوزف، جسٹس ظفراللہ خان خاکوانی، جسٹس شمس محمود مرزا، جسٹس سید شہباز علی رضوی، جسٹس شاہد جمیل خان اور جسٹس سکندر ذوالقرنین سلیم شامل ہیں۔ وزارت قانون کی طرف سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق مذکورہ ایڈیشنل ججز کو ایک سال کیلئے تعینات کیا گیا ہے۔ لاہور ہائیکورٹ میں ججز کی 60 آسامیاں ہیں اور ان 8 نئے ایڈیشنل ججز کی تعیناتی کے بعد لاہور ہائیکورٹ میں ججز کی کل تعداد 51 ہوگئی ہے۔