لاہور میں چکی آٹا کی قیمت میں 2 روپے کلو اضافہ

لاہور (کامرس رپورٹر) لاہور میں آٹا چکی مالکان نے ایک کلو چکی آٹے کی قیمت میں 2 روپے اضافہ کر دیا ہے جس سے اسکا ریٹ 52 روپے سے بڑھ کر 54 روپے ہو گیا ہے۔ آٹا چکی مالکان کا کہنا ہے کہ اوپن مارکیٹ میں ایک من گندم کی قیمت 1700 روپے سے بڑھ گئی ہے اسلئے چکی آٹا کی قیمت میں اضافہ کیا گیا ہے۔