فوج کو غیر جمہوری اقدام کا مشورہ دینے والوں پر غداری کا مقدمہ درج کیا جائے: زبیر ظہیر

لاہور (خصوصی نامہ نگار) جمعیت اہل حدیث کے سینئر نائب امیر علامہ زبیر احمد ظہیر نے سپریم کورٹ سے فوج کو غیر جمہوری اقدام کا مشورہ دینے والوں کے خلاف از خود نوٹس لے کر مقدمہ درج کرنے کا حکم دے، فوج کو آئین سے بغاوت کا مشورہ دینے والوں کے خلاف آرٹیکل 6 کے تحت کارروائی کی جائے، ملک کا مستقبل جمہوریت سے وابستہ ہے سازشیں کرنے والے اپنے ایجنڈے میں کامیاب نہیں ہوں گے۔