ضلعی انتظامیہ‘ پی ایچ اے‘ صوبائی حکومت نے یوم پاکستان جوش خروش سے منانے کی تیاریاں مکمل کر لیں

ضلعی انتظامیہ‘ پی ایچ اے‘ صوبائی حکومت نے یوم پاکستان جوش  خروش  سے منانے کی تیاریاں مکمل کر لیں

لاہور (خصوصی رپورٹر) ضلعی انتظامیہ، محکمہ پی ایچ اے اور صوبائی حکومت نے 23مارچ کو یوم پاکستان کی تقریبات کے انعقاد کے لئے تیاریاں شروع کر دیں ۔ ضلعی انتظامیہ محکمہ پی ایچ اے کے ساتھ مل کر شہریوں کے لئے ’’لاہور سٹی پریڈ ‘‘کا اہتمام کر رہی ہے تاکہ یوم پاکستان کو شایان شان طریقے سے منایا جا سکے ۔ پچھلے15سال سے محکمہ پی ایچ اے پریڈ کا اہتمام کر رہا تھا لیکن اس مرتبہ ضلعی حکومت، صوبائی حکومت اور پی ایچ اے کے باہمی تعاون سے لاہور سٹی پریڈ کا انعقاد کیا جارہا ہے۔