سرکاری سکولوں کے 8 سینئر اساتذہ کی گریڈ 20 میں ترقی

لاہور (سپیشل رپورٹر) پنجاب حکومت نے سرکاری سکولوں کے 8 سینئر اساتذہ کو گریڈ 20 میں ترقی دیکر ان کے تبادلوںکے احکامات جاری کئے ہیں۔ پرنسپل گورنمنٹ سنٹرل ماڈل ہائی سکول سمن آباد لاہور محمد  مسلم کو پرنسپل گورنمنٹ کمپری ہینسو ماڈل سکول جھنگ‘ طاہر محمود کو پائلٹ سیکنڈری سکول اٹک‘ اظہر محمود پرنسپل گورنمنٹ پائلٹ سکینڈری   سکول وحدت روڈ لاہور‘ محمد اصغر پرنسپل گورنمنٹ ہائی سکول جہلم‘ جمشید اقبال کو پرنسپل گورنمنٹ ہائر سیکنڈری سکول  راولپنڈی‘ قمرالدین پرنسپل گورنمنٹ کالونی ہائی سکول رحیم یار خان اور حافظ عزیزالرحمن کو پرنسپل گورنمنٹ ہائر سیکنڈری سکول چونیاں قصور لگایا گیا ہے۔