تھر کے حالات بہتر بنانے کیلئے سندھ حکومت کے اقدامات تاریخی اور مثالی ہیں

اسلام آبا د(خصوصی رپورٹ) تھر کے حالات کو بہتر بنانے کیلئے پی پی پی کی سندھ حکومت کے اقدامات تاریخی اور مثالی ہیں۔ بلاول بھٹو زرداری کی براہ راست نگرانی میں کئے جانے والے ریلیف کے کاموں نے ایک نئی تاریخ رقم کردی۔ تھر ڈویلپمنٹ کارپوریشن کا قیام مثالی کارنامہ ہے۔  حکومت سندھ نے پانی کی فراہمی کے 60 نئے پلانٹس تنصیب کردیئے۔ سندھ حکومت نے مارچ کے اوائل میں تھر کو آفت زدہ قرار دیا تھا اور امدادی قیمت پر 78 ہزار بوری گندم روانہ کردی۔ بعدازاں جبکہ 17 لاکھ مویشیوں کی ویکسی نیشن کا کام مکمل کرلیا گیا۔ متاثرین علاقوں میں جاں بحق ہونے والے افراد کے ورثاء کو دو دو لاکھ فی کس  دیئے گئے ہیں ۔