تنخواہیں نہ ملنے اور تقرریوں کیخلاف خواتین اساتذہ اور ملازمین کا احتجاج

تنخواہیں نہ ملنے اور تقرریوں کیخلاف خواتین اساتذہ اور ملازمین کا احتجاج

لاہور (خصوصی نامہ نگار) تنخواہوں کی عدم ادائیگی اور تقرریوں کو غیرقانونی قرار دینے کیخلاف متروکہ وقف املاک بورڈ کے زیرانتظام تعلیمی اداروں کی اساتذہ اور دیگر ملازمین نے گزشتہ روز بھی فیصل چوک میں احتجاج کرتے ہوئے پنجاب اسمبلی کے سامنے فیصل چوک پر دھرنا دیا۔ مظاہرین نے وزیراعظم میاں نوازشریف اور چیف جسٹس آف پاکستان سے مطالبہ کیا ہے انہیں انصاف دلایا جائے کیونکہ پندرہ پندرہ سال ملازمت کے بعد بھی اعلیٰ حکام کی عدم توجہ کے باعث ملازمین کو ان کا حق نہیں مل سکا۔