تحفظ پاکستان کنونشن سے ملک میں اتحاد و یکجہتی کی فضا قائم ہوگی: وسیم اختر

لاہور (خصوصی نامہ نگار) پارلیمانی لیڈر اور امیر جماعت اسلامی پنجاب ڈاکٹر سید وسیم اختر اور سیکرٹری جنرل نذیر احمد جنجوعہ نے 23 مارچ کو جماعت اسلامی کراچی کے تحت نشتر پارک میں امیر جماعت اسلامی سید منور حسن کی زیر صدارت منعقد ہونے والے ’’تحفظ پاکستان کنونشن‘‘ کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ اس سے ملک میں اتحاد و یکجہتی کی فضا قائم ہوگی اور اسلام کے عادلانہ نظام کو فروغ ملے گا۔