بڑے صنعتکاروں کے چوری کرنے سے ملک میں گیس کا بحران پیدا ہوا: سپریم کورٹ

لاہور (این این آئی) سپریم کورٹ نے 22کروڑ کی گیس چوری کے ملزم کی درخواست ضمانت مسترد کرتے ہوئے ریمارکس دئیے ہیں کہ بڑے صنعتکاروں کی جانب سے گیس چوری کرنے کی وجہ سے ملک میں گیس کا شدید بحران پیدا ہوا، قومی دولت چوری کرنے والوں سے عدالتیں کسی صورت رعایت نہیں برت سکتیں۔ جسٹس میاں ثاقب نثار اور جسٹس آصف سعید کھوسہ پر مشتمل دو رکنی بنچ نے لاہور رجسٹری میں 22 کروڑ روپے کی گیس چوری کے ملزم کی درخواست ضمانت کیس کی سماعت کی۔ ملز م محمد انورکے وکیل نے موقف اپنایا کہ ملزم 70 سال کا بوڑھا شخص ہے اور کئی سال قبل خود کو فیکٹری کے معاملات سے الگ کر چکا ہے۔ فیکٹری پر چھاپہ مار کر بے بنیاد مقدمہ درج کرایا گیا۔