بچوںکو صحت‘ تعلیم سے متعلق آگہی دینا وقت کا اہم تقاضا ہے: شہیمہ رحمن

بچوںکو صحت‘ تعلیم سے متعلق آگہی دینا وقت کا اہم تقاضا ہے:  شہیمہ رحمن

لاہور(لیڈی رپورٹر)فاطمہ میموریل سسٹم کی بانی چیئرپرسن اور نور فاؤنڈیشن کی صدر شہیمہ رحمن نے کہا ہے کہ ماؤںکوبچوںکوصحت اورتعلیم کے حوالے سے ایجوکیٹ کرناوقت کااہم تقاضاہے، پاکستان کی نوعمر لڑکیاں شدید غذائی قلت کاشکار ہونے کے باعث تھرپارکر سے بڑے خطرے سے دوچار ہیں۔ وہ گزشتہ روز نورسنٹرفارریسرچ اینڈ پالیسی کے زیراہتمام ’’پسماندہ لوگوںتک رسائی‘‘ کے موضوع پرمنعقدہ سیمینار سے خطاب کررہی تھیں۔اس موقع پر پرنسٹن یونیورسٹی میں معاشی ترقی کے پروفیسر ڈاکٹر جیفری ہیمر،پروفیسرڈاکٹرظفراللہ چوہدری، مشیروزیراعلیٰ وبانی انٹرنیشنل گروتھ سنٹر ڈاکٹراعجازنبی، پرنسپل فاطمہ میموریل کالج پروفیسرڈاکٹرہمایوںمقصود، پروفیسرڈاکٹرنازیہ یزدانی، پروفیسرڈاکٹرعارف امیرنواز، پروفسرڈاکٹر ناصرشاہ، پروفیسرڈاکٹر ہارون احسان ودیگرموجود تھے۔سیمینارمیں امریکہ اوربنگلہ دیش کے ماہرین نے بھی عالمی سطح پرکمیونٹیزکی ترقی کیلئے ہونے والی کاوشوںپرروشنی ڈالی۔