اسلام کاروکاری کے نام پر خواتین کے قتل کی اجازت نہیں دیتا: راغب حسین نعیمی

اسلام کاروکاری کے نام پر خواتین کے قتل کی اجازت نہیں دیتا: راغب حسین نعیمی

لاہور( خصوصی نامہ نگار ) کاروکاری کے نام پر خواتین کے قتل کی اسلام ہرگز اجازت نہیں دیتا کیونکہ اسلام دین فطرت ہے اور دین فطرت کے ثمرات کو پانے کے لیے ضروری ہے کہ جن گناہوں کی سزا اللہ تعالیٰ اوررسول اللہ  ﷺ نے بنائی ہیں ان سزائوں کو قانونی طریقہ سے نفاذ کر کے معاشرے سے اس طرح کے عوامل سے بچا جا سکتا ہے ۔ یہ بات ناظم اعلیٰ جامعہ نعیمیہ علامہ محمد راغب حسین نعیمی نے جامع مسجد دالگراں چوک میں خطبہ جمعہ میں خطاب کرتے ہوئے کہی انہوں نے کہا کہ جب تک ملک عزیز میں نظام مصطفی ﷺ کا نفاذ نہیں ہوگا اس وقت تک معاشرے میں خواتین کو ان کا مقام حاصل نہیں ہو سکے گا۔