آئی جی پنجاب نے 8 پولیس افسروں کے تقرر و تبادلے کر دئیے

لاہور (نامہ نگار) انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب خان بیگ نے8 پولیس افسروں کے تبادلے وتقرری کے احکامات جاری کئے ہیں۔تقرری کے منتظر محمد شعیب خرم کو ایس ایس پی انوسٹی گیشن راولپنڈی، ایس پی ، پی ایچ پی فیصل آباد محمد آصف خان کو چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی، تقرری کے منتظر نعیم الحسن کو ایس پی انوسٹی گیشن خانیوال، ایس ڈی پی او سبزہ زار سرکل لاہور اے ایس پی محمد اقبال کوایس ڈی پی او ٹائون شپ سرکل لاہور، ڈی ایس پی ٹریفک جہلم خاور سلیم کو ڈی ایس پی پیپلز کالونی، سی ٹی ڈی فیصل آباد، ڈی ایس پی آرگنائزڈ کرائم  ون، فیصل آباد طلعت علی خان کو ڈی ایس پی، لائنز اینڈ ہیڈ کوارٹرز سٹی ٹریفک پولیس فیصل آباد، ڈی ایس پی سپیشل برانچ پنجاب ملک طارق محبوب کو ڈی ایس پی سٹی، سٹی ٹریفک پولیس راولپنڈی جبکہ ڈی ایس پی ٹریفک اوکاڑہ محمد اقبال ظفرڈی ایس پی مہر آباد سٹی ٹریفک پولیس راولپنڈی کی خالی آسامی پر تعینات کر دیا گیا ہے۔