محکمہ صحت نے 28 سو نرسوں کو مستقل کرنے کیلئے ہوم ورک مکمل کر لیا
لاہور (کامرس رپورٹر) صوبہ بھر کے سرکاری ہسپتالوں میں محکمہ صحت کی 28 سو کنٹریکٹ پر بھرتی نرسوں کو مستقل کرنے کے لئے ہوم ورک مکمل کر لیا گیا ۔ سیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن نجم احمد شاہ کی جانب سے پرنسپل پی جی ایم آئی پروفیسر غیاث النبی طیب کی سربراہی میں قائم سکروٹنی کمیٹی کا اجلاس لاہور جنرل ہسپتال میں منعقد ہوا۔ جس میں ڈائریکٹر جنرل نرسنگ پنجاب کوثر پروین کے علاوہ محکمہ صحت کے سیکشن آفیسرز نے شرکت کی ۔