تحریک پاکستان کے مجاہد کرنل(ر) امجد حسین شاہ لاہور میں سپرد خاک
لاہور (خبر نگار) چیئرمین ڈیفنس کمیٹی اینڈ چیئرمین سی پیک پارلیمنٹری کمیٹی سینیٹر مشاہد حسین سید، جنرل منیجر نوائے وقت گروپ مجاہد حسین سید، سابق معاون خصوصی وزیراعلی پنجاب سید مواحد حسین شاہ، کنٹری ڈائریکٹر ورلڈ بنک ٹو واشنگٹن ڈی سی تحسین سید کے والد اور بانی نوائے وقت حمید نظامی مرحوم، معمار نوائے وقت مجید نظامی مرحوم کے دیرینہ رفیق تحریک پاکستان کے ممتاز رہنما اور گولڈ میڈلسٹ کرنل (ر) امجد حسین سید جو گزشتہ روز قضائے الٰہی سے انتقال کر گئے تھے کو انکے آبائی قبرستان شاہ جمال میں سپرد خاک کر دیا گیا جہاں پاک فوج کے دستے نے پھولوں کی چادر چڑھائی اور سلامی دی۔ علاوہ ازیں نظریہ پاکستان ٹرسٹ کی طرف سے شاہد رشید نے پھولوں کی چادر چڑھائی۔ نماز جنازہ انکی رہائش گاہ 111 سی نیو مسلم ٹاﺅن لاہور میں ادا کی گئی۔ تحریک پاکستان کے مجاہد کرنل (ر) سید امجد حسین کی نماز جنازہ میں ملک کے نامور سیاسی راہنماﺅں کے علاوہ ہر شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والی ممتاز شخصیات نے شرکت کی۔ جن میں چیئرمین سینٹ رضا ربانی، سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق، سابق گورنر چودھری سرور، لیفٹیننٹ جنرل (ر) خالد مقبول، شاہد حامد، سابق سپیکر قومی اسمبلی سید فخر امام، سابق چیف جسٹس ہائیکورٹ خواجہ شریف، سابق گورنر سٹیٹ بنک شاہد کاردار، مسلم لیگ (ق) کے صدر چودھری شجاعت حسین، سابق وزیر اعلی پنجاب چودھری پرویزالٰہی، چودھری جاوید الٰہی، سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی لیاقت بلوچ، بریگیڈیئر (ر) اعجاز شاہ، سابق وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار عتیق احمد خان، زعیم حسین قادری، نصر اللہ دریشک، مجیب الرحمٰن شامی، سابق بیورو کریٹ سعید مہدی، جی ایم سکندر، تسنیم نورانی، پرویزملک، اسحاق خاکوانی، افراسیاب خٹک، قیوم نظامی، حفیظ اللہ نیازی، زکریا بٹ، مونس الٰہی، میاں منیر، امتیاز رفیع بٹ، افتخار ملک اور دیگر شخصیات شریک تھیں۔ نوائے وقت گروپ کی منیجنگ ڈائریکٹر رمیزہ مجید نظامی، ڈائریکٹر فنانس اعظم بدر، چیف نیوز ایڈیٹر دلاور چودھری، ایڈیٹر دی نیشن سلیم بخاری، کالم نگار ڈاکٹر اجمل نیازی، ڈاکٹر مجاہد کامران، میجر (ر) ذوالفقار، پی جے میر، امتیاز رانجھا، شیخ عمر حیات، محمد خان بھٹی، شعیب بن عزیز، امیر حمزہ، جماعت اسلامی کی رہنما سمیحہ راحیل قاضی اور تحریک انصاف کی رہنما شیریں مزاری اور دیگر معروف خواتین راہنما بھی کرنل (ر) سید امجد حسین کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کیلئے کرنل (ر) سید امجد حسین کے جنازے کے وقت ان کے گھر موجود تھیں۔ مرحوم کی رسم قل آج 22 جون بروز جمعرات شام ساڑھے 5 بجے انکی رہائشگاہ 111-C، نیو مسلم ٹاﺅن لاہور میں ادا کیے جائیں گے۔