نصاب تبدیل کرکے معاشرہ میں بے حیائی نہیں پھیلانے دیں گے: زبیر احمد ظہیر
لاہور(خصوصی نامہ نگار)اسلامی جمہوری اتحاد کے سربراہ علامہ زبیر احمد ظہیر نے معاشرے کی اصلاح کیلئے حکومت سے فوری آل پارٹیز کانفر نس بلانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی اور انکے قتل جیسے واقعات روکنے کیلئے حکمران اپنی ذمہ داریاں پوری کر نے میں مکمل ناکام ہو چکے ہیں ‘کسی کو نصاب میں تبدیلی کے ذریعے معاشر ے میں بے حیائی کو فروغ دینے کی اجازت نہیں دی جاسکتی معاشرے کی اصلاح وقت کی سب سے بڑی ضرورت بن چکی ہے ۔ وہ ’’اصلاح معاشرہ کانفر نس ‘‘سے خطاب کر رہے تھے،اس موقع پر مولافیاض احمد سلفی ‘مولانا عبدالستار نیازی ‘قاری محمد اکرام الٰہی سمیت دیگر بھی موجود تھے،زبیر احمد نے کہا قر آن وسنت پر عمل کر نے سے ہی معاشرے کی تمام برائیوں کا خاتمہ اور اصلاح ممکن ہوسکتی ہے۔