جوڈیشل کمیشن کے قیام سے حکمرانوں کو بھاگنے نہیں دینگے:محمودالرشید
لاہور(خصوصی نامہ نگار) پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر میاں محمو دالر شید نے کہا کہ حکمرانوں کو دھاندلی کی تحقیقات کیلئے جو ڈیشنل کمیشن کے قیام سے راہ فراراختیار نہیں کرنے دینگے۔ عمران خان کی قیادت میں حکمرانوں سے دھاندلی کی تحقیقات کا مطالبہ منظور کروانے کیلئے دوبارہ سڑکوں پر آنے سے بھی گر یز نہیں کیا جائے۔ تحر یک انصاف ملک میں دہشت گردی کے خاتمے اور امن کی بحالی کیلئے اپنا بھر کردار ادا کر رہی ہے اور آئندہ بھی اپنی سیاسی اور قومی ذمہ داری پورے کر ینگے ۔ اپنے دفتر میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم آج بھی اس بات پر قائم ہے کہ ملک میں مضبوط جمہو ریت اور شفاف انتخابی نظام کیلئے عام انتخابات میں ہونیوالی دھاندلی کی تحقیقات کروانا بہت ضروری ہے ۔