پٹرول اور بجلی کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ عوام تک منتقل کرنے کیلئے سخت اقدامات کا فیصلہ

لاہور (این این آئی) پنجاب حکومت نے پٹرولیم مصنوعات اور بجلی کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ حقیقی معنوں میں عوام تک منتقل کرنے کیلئے سخت اقدامات اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذمہ دار محکموں کو ریلیف کی راہ میں حائل رکاوٹوں کا جائزہ لینے اور سدباب کےلئے عملی اقدامات کی ہدایت کردی گئی۔ذرائع کے مطابق عوامی حلقوں کی طرف سے ریلیف نہ ملنے کی شکایات کے بعد اس کیلئے اقدامات کا فیصلہ کیا گیا۔ لیا گیا ہے۔ اس سلسلہ میں صوبائی وزرا کو مانیٹرنگ کی ہدایات بھی جاری کی گئی ہیں۔
اقدامات/ فیصلہ