ننھے شہداء کا خون دہشتگردوں کے عبرتناک انجام کی بنیاد بنے گا: منظور احمد خان

گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی) پٹھان برادری گوجرانوالہ کے سرپرست اعلی چوہدری منظور احمد خان نے کہا کہ معصوم جانوں کا خون دہشتگردوں کے عبرتناک انجام کی بنیاد بنے گا‘سانحہ پشاور پر پوری قوم سوگوار ہے‘معصوم بچوںکو جس درندگی سے بربریت کا نشانہ بنایا گیا اس سے انسانیت کانپ اٹھی ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گرد اپنی ظالمانہ کاروائیوں سے پاکستانی قوم کو مرعوب نہیں کرسکتے‘ بلکہ ایسے کاروائیوں سے ان کے خلاف عوامی نفرت اورغصے میں مسلسل اضافہ ہی ہوتا چلا جارہا ہے۔