مرکزی جمعیت اہلحدیث لاہور کے انتخابات نہ کرانے پر 213 ارکان شوریٰ کی شدید مخالفت

لاہور(خصوصی نامہ نگار)مر کزی جمعیت اہلحدیث لاہور کی شوری کے 213ارکان نے لاہورکے انتخاب منسوخ کر نے اور مر کزی مجلس عاملہ کا اجلاس نہ بلانے کے جماعتی فیصلے کے خلاف مر کزی سینئر نائب صدر علامہ زبیر احمد ظہیر کی قیادت میں عدم اعتماد کا اظہارکرتے ہوئے جماعتی الیکشن کمشنر کو فوی ہٹانے کا مطالبہ کر دیا ۔ مرکزی جمعیت اہلحدیث کے مر کزی اور لاہور کے راہنمائوں کو اہم اجلاس جامع مسجد اہلحدیث شاد باغ میں منعقد ہوا جسکی صد ارت مر کزی سینئر نائب امیر علامہ زبیر احمد ظہیر نے کی جبکہ اس موقعہ پر مر کزی سیکرٹری خزانچی حاجی عبدالرزاق ‘شوریٰ کے رکن پر وفیسر عبدالر حمن لدھیانوی ‘مولانا عبدالر حمن اصغر ‘مولانا محمد ارشد بیگم کوٹی ‘اور میاں محمد اصغر سمیت لاہورکی243رکنی شوریٰ میں سے213ارکان نے شر کت کی اور اجلاس میں متفقہ طور پر لاہور تنظیم کے انتخابات اور مرکزی مجلس شوریٰ کا اجلاس نہ بلانے کے جماعت کے فیصلے کی شدید مخالفت اور مذمت کی گئی اور جماعت کے سر براہ پر وفیسر ساجد میر سے مطالبہ کیا ہے کہ الیکشن کمشنر کو عہدے سے ہٹایا جائے اور انتخابات کے ساتھ مر کزی مجلس عاملہ کا اجلاس بلایا جا ئے جبکہ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ جب بھی لاہور تنظیم کے انتخابات ہونگے لاہورکی صدارت کیلئے رانا محمد نصر اللہ خان اور سیکرٹری کیلئے امتیا ز مجاہد بٹ کی حمایت ہی کی جائیگی۔