متروکہ وقف املاک بورڈ کو مثالی ادارہ بنانے کیلئے حکمت عملی بنا لی:صدیق الفاروق

لاہور(خصوصی نامہ نگار)نئے تعمیر ی منصوبوں کا جا ئزہ لینے کے لئے چیئر مین متروکہ وقف ا ملا ک صد یق الفاروق کا سر گو دھا، چینو ٹ کے اضلا ع کا دورہ ۔ اس مو قع پر انہوں نے مقامی افسران کو ہدایت دی کہ وہ ٹرسٹ کی خالی اراضی کی مکمل تصاویر اور و یڈ یو بنو ا ئیں تا کہ مستقبل قر یب میں مرکزی حکو مت کی منظوری سے یہاں پر ایسے پرا جیکٹ شروع کئے جا سکے جن کے ذریعے ٹر سٹ کی آمدنی میں خا طر خواہ اضافہ ہو سکے اور ان زمینوں کا بہترین استعمال کر کے جوائنٹ ایڈاونچر یا بی او ٹی( BOT )بنیادوں پر دوسرے منصوبے بنا کہ ٹرسٹ کی مالی معا ملات کو بھی بہتر بنا یا جا سکے۔ اُنہوں نے کہا ہے کہ میں نے ا س ٹرسٹ کو مثا لی ادارہ بنانے کے لئے حکمت عملی بنا لی ہے اور عنقریب ایسے پرا جیکٹ شر وع کر دیئے جا ئیں گے ۔