لاہور: 49 لاکھ سے زائد کے ڈاکے، فیروزوالا میں مزاحمت پر 2 افراد زخمی

لاہور+ فیروزوالا (سٹاف رپورٹر+ نامہ نگار) لاہور میں 49 لاکھ سے زائد کے ڈاکے، شہریوں کو لاکھوں روپے کی نقدی، زیورات اور دیگر قیمتی اشیاءسے محروم کر دیا جبکہ فیروزوالا میں مزاحمت پر 2 افراد زخمی ہو گئے۔ نیو شاد باغ کے سلیم کے گھر سے تین ڈاکو اہل خانہ کو یرغمال بنا کر گھر سے 12 لاکھ روپے کی نقدی، زیورات، مغل پورہ میں عابد کے گھر سے 8 لاکھ روپے، نواں کوٹ ڈھولنوال میں تنویر کے گھر سے 6 لاکھ 80 ہزار روپے نقدی و زیورات، نواب ٹاﺅن ایوب چوک میں عبدالخالق کے گھر سے 5 لاکھ 40 ہزار روپے کی نقدی، زیورات اور جنوبی چھاﺅنی آر اے بازار میں نوئیل مسیح کے گھر سے 4 لاکھ کی نقدی، زیورات، برکی موضع اونچے برکے میں محمود اور اسکے دوست سے 50 ہزار، برکی میں ہی موضع سوڑا پل پر وقار اور اسکی فیملی سے 90 ہزار، شادمان کے علاقہ میں حمزہ سے 18 ہزار روپے، ڈیفنس بی سیکٹر 5 میں علی سے 3 لاکھ کی نقدی، زیورات، سندر لوہاراں والاکھوہ کے قریب حسین سے 2 لاکھ، گارڈن ٹاﺅن طارق بلاک میں آصف اور اسکی فیملی سے اڑھائی لاکھ کی نقدی و زیورات، ستوکتلہ اویسیہ کالونی میں اسلم سے اڑھائی لاکھ روپے، ڈیفنس اے والٹن روڈ پر وقاص سے ڈیڑھ لاکھ روپے، ٹاﺅن شپ اللہ ہو چوک میں مدثر سے 60 ہزار، ماڈل ٹاﺅن سی بلاک میں عامر سے 40 ہزار، شالیمار گھاس منڈی میں اعجاز سے 65 ہزار اور مسلم ٹاﺅن ہاسٹل نمبر 16 کے سامنے حسین اور اسکی فیملی سے ڈیڑھ لاکھ کی نقدی اور قیمتی سامان چھین لیا گیا۔ انارکلی سے فہد، گوالمنڈی سے عمران، یکی گیٹ سے زبیر، گڑھی شاہو سے شباب، مغل پورہ سے عاطف، پرانی انارکلی سے زاہد، شاہدرہ سے وقاص کی موٹر سائیکلیں جبکہ گلشن اقبال سے منیر اور ڈیفنس اے سے راحت کی گاڑیاں چوری کر لی گئیں۔ علاوہ ازیں فیروزوالا میں شاہدرہ، شرقپور اور مریدکے میں ڈکیتی، رہزانی کی وارداتوں میں ڈاکو لاکھوں روپے کا قیمتی سامان لوٹ کر لے گئے۔ ڈاکوﺅں نے مزاحمت پر گولی مار کر دو افراد کو زخمی کر دیا۔ کوٹ عبدالمالک (جمال ٹاﺅن) ڈاکوﺅں نے ناکہ لگا کر کئی افراد کو روک کر لوٹ لیا، مزاحمت پر پسٹل کے بٹ مار کر سخاوت علی کو زخمی کر دیا۔ ایک درجن کے قریب ڈاکوﺅں نے راہگیروں اور کوسٹر ویگن کو روک کر لوٹ لیا۔ ڈاکوﺅں نے مسافروں اور راہگیروں سے نقدی، موبائل فونز اور دیگر قیمتی سامان چھین کر لے گئے۔ ڈاکوﺅں نے مزاحمت پر بشیر کو تشدد کا نشانہ بنایا۔ ڈاکوﺅں نے گن پوائنٹ پر محمد شبیر سے موٹر سائیکل اور رقم چھین لی۔ نامعلوم چوروں نے دو گھروں کے تالے توڑ کر ہزاروں روپے مالیت کا سامان چوری کر لیا۔
ڈاکے/ زخمی