فیڈرل یونین آف کالمسٹ کی تقریب شہداء پشاور کیلئے شمعیں روشن کیں

لاہور (سٹاف رپورٹر) نوجوان کالم نگاروں کی ملک گیر تنظیم پاکستان فیڈرل یونین آف کالمسٹ کی طرف سے شہدائے پشاور کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کے لئے لبرٹی چوک میں شمعیں روشن کی گئیں اور پشاور واقعے کی بھرپور مذمت کی گئی. اس موقع پر سینئر صحافیوں ، کالم نگاروں اور سول سوسائٹی کے ارکا ن نے خصوصی طور پر شرکت کی جن میں توفیق بٹ، سلمان عابد، عباس تابش، اجمل جامی،کاشف بشیر خان ،ایثار رانا ، شہزاد چوہدری، عبدالماجد ملک ،فرخ شہباز وڑائچ ،ساجد خان، حافظ زوہیب طیب، شہباز سعید، نور الہدیٰ، علی شاہ، حافظ زاہد و دیگر نے اظہارِ خیال کیا۔