غیرملکی این جی اوز کے خلاف حکومت کی خا موشی قابل مذمت ہے: ڈاکٹر وسیم اختر

غیرملکی این جی اوز کے خلاف حکومت کی خا موشی قابل مذمت ہے: ڈاکٹر وسیم اختر

لاہور(خصوصی نامہ نگار) امیرجماعت اسلامی پنجاب ڈاکٹرسیدوسیم اختراور جنرل سیکرٹری نذیر احمد جنجوعہ نے کہاہے کہ وفاق وزیر داخلہ کی جانب سے غیر ملکی این جی اوزکی ملک دشمن کاروائیوں میں ملوث ہونے کے انکشافات کے باوجود حکمرانوں کی خاموشی قابل مذمت ہے،ملک میں اس وقت چھ ہزار سے زائد جعلی این جی اوز کام کررہی ہیں جن کا آڈٹ اور نگرانی کرنے والاکوئی ادارہ فعال انداز میں کام نہیں کررہا،پاکستان میں کام کرنے والی بیشتر این جی اوز نے خلاف ضابطہ دیگراداروں سے این او سی لے رکھے ہیں۔ ریمنڈڈیوس نیٹ ورک آج بھی نام بدل بدل کر اپنی سرگرمیوں میں مصروف ہے۔ میڈیاکی رپورٹس کے مطابق این جی اوزکی آڑ میں غیرملکی دشمن ایجنسیوں کواطلاعات فراہم کی جاتی ہیںاور بدلے میں ان کو خطیر رقم کی فنڈنگ کی جاتی ہے اس کے شواہد میڈیا میں آچکے ہیں۔