دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے تمام قوتوں کو متحد ہونا ہو گا: پروفیسر مزمل احسن شیخ

لاہور (خصوصی نامہ نگار) پروفیسر مزمل احسن شیخ نے کہا ہے کہ معصوم بچوں کو قتل کرنے والے مسلمان نہیں ہو سکتے۔ وہ مسجد اقصیٰ ایف بلاک گلشن راوی میں ماہانہ اجتماع سے خطاب کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا ملک سے دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے تمام سیاسی، مذہبی قوتوں کو متحد ہونا ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ اسلام بے گناہ لوگوں خاص طور پر خواتین اور بچوں کو قتل کی اجازت نہیں دیتا۔ انہوں نے علماء سے اپیل کی کہ وہ قوم کو متحد کرنے کیلئے اپنا کردار ادا کریں جب تک ملک سے دہشت گردی کا خاتمہ نہیں ہو گا ملک ترقی نہیں کر سکتا۔