دنیا میں قیام امن کیلئے حضرت امام حسینؓ کا کردار اپنانا ہو گا: طاہر اشرفی

دنیا میں قیام امن کیلئے حضرت امام حسینؓ کا کردار اپنانا ہو گا: طاہر اشرفی

لاہور (خصوصی نامہ نگار) دنیا میں قیام امن کے لیے سیدنا امام حسن و حسین ؓ کے کردار کو اپنانا ہو گا، سیدنا امام حسن ؓ نے جس طرح مسلمانوں کے دو گروہوں کے میں امن کی شمع جلائی تھی اسی طرز فکر اور کردار کو اپنانے کی ضرورت ہے، یہ بات پاکستان علماء کونسل کے مرکزی چیئرمین حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے بیت الامن لاہور میں یوم سیدنا امام حسن ؓ کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہی ۔ انہوں نے کہا کہ آج پوری دنیا کے اندر مسلمانوں کی ذلت کا سبب فرقہ وارانہ تشدد ہے جس کے خاتمے کے لیے علماء کو اپنا کردار ادا کرنا چاہیے ۔ انہوں نے کہا کہ دنیا میں امن اسی صورت ممکن ہو سکتا ہے جب مظلوموں کو انصاف ملے۔