تیل کی قیمتوں میں کمی کے باوجود عمرہ کرائے بڑھانا قابل مذمت ہے:اعجاز چودھری

لاہور (خصوصی رپورٹر) تحریک انصاف پنجاب کے صدر اعجاز احمد چودھری نے عالمی سطح پر تیل کی قیمتیں کم ترین سطح پر پہنچنے کے باوجود پی آئی اے نے عمرے کے کرایوں میں اضافے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ حکومت فوری طور پر عمرے کے کرائے میں کیا جانے والا اضافہ واپس لے اور عمرے کے کرائے میں کمی کرے۔ انہوں نے کہا کہ حکومتی دعوئوں کے باوجود پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے اثرات ابھی تک عوام تک نہیں پہنچ سکے۔